اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) کے سیکرٹریٹ کا افتتاح جمعرات کو یہاں پاک چائنا فرینڈسپ سنٹر میں کیا گیا جو کہ پورے خطے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انٹرپرینیورشپ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
اس تقریب میں 12 ممالک کے دورے پر آئے ہوئے وزراء، کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کے وفد، سرکاری حکام، نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین اور دیگر نے شرکت کی۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے فیتہ کاٹ کر کایا سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔
کایا سیکرٹریٹ نوجوانوں کی زیر قیادت کاروباری اقدامات، پالیسی کی وکالت اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لئے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا جس کا مقصد کامن ویلتھ ایشیائی ممالک میں نوجوانوں کے لئے اقتصادی مواقع کو مضبوط بنانا ہے۔ نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین نے کہا کہ یہ سیکرٹریٹ جدت، تعاون اور پالیسی اصلاحات کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہو گا جس سے دولت مشترکہ کے ایشیائی ممالک کے کاروباری نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553884