گولڈ کوسٹ۔14اپریل (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز، انگلینڈ کے روس ولسن نے مینز ٹیبل ٹینس سنگلز مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے ہم وطن حریف کم ڈیبل کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ٹیبل ٹینس سنگلز مقابلوں کے فائنل میں انگلش پلیئر روس ولسن نے ہم وطن کھلاڑی کم ڈیبل کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1 سے ہرایا اور طلائی تمغہ جیتا۔