اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کامیاب جوان قوم کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ ہے۔ فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ پروگرام وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کے حقیقی ٹیلنٹ کو تربیت، سہولیات اور وسائل فراہم کرے گاتاکہ یہ جوان کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔