کامیاب جوان پروگرام ملکی تاریخ میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اب تک کا بہترین پروگرام ہے، نعیم الحق

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت انتہائی اہم اقدام اور ملکی تاریخ میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اب تک کا بہترین پروگرام ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت انتہائی اہم اقدام اور ملکی تاریخ میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اب تک کا بہترین پروگرام ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اس جامع پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی آبادی کا اہم حصہ ہیں اور موجودہ حکومت معاشرے کے اس طبقے کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو سمجھتی ہے۔ مستحق نوجوانوں میں کاروبار کو فروغ دینے کا کلچر متعارف کروانے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نئی نسل ایک مختلف ماحول میں پروان چڑھے گی، نوجوانوں کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ اس پروگرام سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور نہایت ایماندارانہ انداز میں اس کا استعمال کرتے ہوئے نئے اور جدید کاروباری منصوبوں کو لے کر آگے آئیں اور ملک کی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

مزید خبریں