اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت معاشرے میں خواتین کوخود کفیل بنانے کے لئے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔
ہفتہ کے روزایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے دائرہ کار کو ملک کے دور دراز علاقوں تک وسیع کر دیا گیا ہے جیسا کہ حکومت نے گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں رقوم کی تقسیم کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی روزگار کی فراہمی کیلئے یکساں مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے گلگت کے علاقے دینیور سے تعلق رکھنے والی بے روزگار خاتون نور بانو کی کامیابی کی کہا نی بھی شئیر کی ، جس نے کا میاب جوان پروگرام سے قرض لینے کے بعد ڈیری بزنس کا آغاز کیا۔ عثمان ڈار نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کاروبار کے لئے فزیبلٹی لائحہ عمل تیار کریں کیونکہ حکومت نے موجودہ بجٹ 22-2021 میں نوجوانوں کے لئے مالی اعانت فراہم کرنے کے لئے ایک بہت بڑی رقم مختص کی ہے۔