کامیاب نظام کو چلانے کے لیے سزا اور جزا ضروری ہے،احسن اقبال

228
احسن اقبال
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی طرح پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھی نا قابل شکست رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کامیاب نظام کو چلانے کے لیے سزا اور جزا ضروری ہے جبکہ بہتر کارکردگی والے ملازمین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔منگل کو وزارت منصوبہ بندی کے افسران اور ملازمین میں ایوارڈز تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر نے کہا کہ تقریب کا بنیادی مقصد وزارت کے افسران جن میں تمام کیڈر شامل ہیں انکے کام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،

جس کا آغاز وفاقی وزیر نے 1999 میں کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے وزارت منصوبہ بندی کے افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے 1999 میں شروع کی گئی روایت کو بحال کرتے ہوئے وزارت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جس میں کیش انعام بھی شامل ہے۔تمام کیڈرز کے کل 22 افسران جنہیں شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا جس میں کیش انعام بھی شام ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نےکہا کہ کامیاب نظام کو چلانے کے لیے سزا اور جزا ضروری ہے جبکہ بہتر کارکردگی والے ملازمین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں اور اپنے کام کو ایک مشن کے طور پر لیکر چلیں کیونکہ پاکستان ایک غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے اور اس وقت میں اپنی پرفارمنس کو بڑھانا ہے تاکہ پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھایا جا سکے۔

مزید برآں، وفاقی وزیر نے عوامی شعبے کے کام کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔اس موقع پر سیکرٹری وزارت منصوبہ، بندی سید ظفر علی شاہ نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ان افسران کی کاوشوں کو سراہا جانا چاہیے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل سے افسران کی مزید حوصلہ افزائی ہو گئی اور انکے کام میں مزید بہتری بھی آئے گئی۔