کام کی جگہ پر خواتین کی ہراسگی (ترمیمی) بل 2021ءکابینہ سے منظور ہو گیا ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کاٹویٹ

35
موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کو اولین ترجیح دی ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر خواتین کی ہراسگی (ترمیمی) بل 2021ءکابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (سی سی ایل سی) سے منظوری کے بعد کابینہ سے منظور ہو گیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بل سے اصل قانون بالخصوص ”کام کی جگہ“ کے بارے میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد اب اس بل کو منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔