ساہیوال۔ 25 جولائی (اے پی پی):ساہیوال پولیس نے کانسٹیبل محمد صدیق شہید کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پنجاب پولیس کے بہادر سپوت کانسٹیبل محمد صدیق شہید کی برسی کے موقع پر شہید کی فیملی کے ہمراہ ساہیوال پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قبر پر سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔