اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کانسٹیٹیوشن ایپ ایک اختراعی آئیڈیا ہے جو شہریوں کی حیثیت سے ان کے حقوق اور فرائض کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئین کا علم، خاص طور پر نوجوانوں میں، آئینی معاملات کے بارے میں زیادہ باخبر عوامی مباحثہ اور اونرشپ کا باعث بنے گا۔