کانگو میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں 50 شدت پسند ہلاک

121

کنشاسا ۔ 11 فروری (اے پی پی) مشرق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں فوج نے کل ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جنگجو تنظیم کیمونا اینساپو ملیشیا کے 56 ارکان کو ہلاک کردیا ۔ایک اپوزیشن لیڈراور علاقے میں سرگرم کارکنوں نے بتایا کہ مارے گئے یہ تمام عسکریت پسند اپنے لیڈر کی موت کا بدلہ لینے کی کوشش میں تھے اور فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔گزشتہ سال اگست میں فوج کے ساتھ لڑائی میں کیمونا اینساپو ملیشیا کا سرغنہ مارا گیا تھا