کانگو وائرس کی تشخیص کے لئے مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، متاثرین کی سہولت کے لئے پمز میں نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے،ڈاکٹر وسیم احمد خواجہ

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر وسیم احمد خواجہ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں کانگو وائرس کی تشخیص کے لئے مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مون سون کے موسم میں ملیریا،ڈینگی اور کانگو جیسے مرض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور اس سلسلے میں …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر وسیم احمد خواجہ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں کانگو وائرس کی تشخیص کے لئے مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مون سون کے موسم میں ملیریا،ڈینگی اور کانگو جیسے مرض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور اس سلسلے میں متاثرین کی سہولت کے لئے پمز ہسپتال اسلام آباد میں ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لئے او پی ڈی اور ایمر جنسی میں مذکورہ بورڈ رپورٹ ہونے والے مریضوں کو فوری طور پر داخل کر کے تشخیصی عمل شروع کر دیتے ہےں۔ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ کانگو جیسے مرض میں مبتلا شخص کو حکومت کی جانب سے تمام تر طبی اور ٹیسٹوں کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply