کاٹن پاکستان کی ایکسپورٹ کا ایک اہم ترین حصہ اور لاکھوں کسانوں کا ذریعہ آمدن ہے،نگران وزیر اعلی پنجاب

214
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کاٹن ایک قدرتی تحفہ ہے جو صدیوں سے انسانی تہذیب کا حصہ ہے،کاٹن کپڑے، گھریلو سامان، صنعتی مصنوعات اور دیگر بے شمار اشیا کی تیاری میں خام مال فراہم کرتی ہے،کاٹن پاکستان کی ایکسپورٹ کا ایک اہم ترین حصہ ہے اور لاکھوں کسانوں کا ذریعہ آمدن بھی ہے،انہوں نے کاٹن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ کاٹن ڈے کا مقصد کاٹن کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور کاٹن انڈسٹریز کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے

،کئی ممالک پاکستان سے بیج لے کر اپنی پیداوار کئی گنا بڑھا چکے ہیں لیکن ہم سیڈ ڈویلپمنٹ میں پیچھے رہ گئے ، کاٹن میں خودکفیل تھے لیکن آج ہمیں ضرورت پوری کرنے کے لیے امپورٹ کرنا پڑتی ہے،ہماری یونیورسٹیوں کو کاٹن ریسرچ پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 10برس کے بعد تقریبا 50 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس کاشت کی گئی،

حکومت پنجاب نے بروقت فیصلے اور کسانوں کو مراعات دے کر 3ارب ڈالر کی اضافی کاشت کی تاکہ امپورٹ بل گزشتہ سالوں کی طرح نہ بڑھے،کاٹن کاشت کرنے والے کسانوں کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ،جدید ٹیکنالوجی اور بہترین ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا ،وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں کاٹن کلسٹرز بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ویلیو ایڈیشن ہو اور آمدنی زیادہ ہو ،کپاس کی فصل صوبے اورکاشتکار کیلئے معاشی گیم چینجرثابت ہو گی۔