26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںکاٹن کی بھرپور پیداوار ملکی معیشت کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل...

کاٹن کی بھرپور پیداوار ملکی معیشت کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے ،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

- Advertisement -

چشتیاں ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمدنے کہا ھے کہ کاٹن کی بھرپور پیداوار ملکی معیشت کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے، اس لیے محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بھرپور معاونت و رہنمائی کرے اور بہترین کھاد مقرر کردہ نرخوں پرمہیا کی جائے۔

انہوں نے اپنے دفتر میں زراعت کے افسران،فرٹیلائزر کمپنیوں کے تمام نمائندوں سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کھاد ڈیلرز سے کہا کہ وہ کاشتکاروں کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئےاعلی کوالٹی کی کھاد کنٹرول ریٹ پر بروقت ضلع کی تمام تحصیلوں میں فراہم کریں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور کھاد کے سپلائی آرڈرز کا فالواپ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389608

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں