20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںکایاسمٹ میں نوجوانوں کی استعدادکار میں اضافہ ، نالج کے اشتراک اور...

کایاسمٹ میں نوجوانوں کی استعدادکار میں اضافہ ، نالج کے اشتراک اور گورننس میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے پرزور دیا گیا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور غیر ملکی مندوبین کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور کایا سمٹ کے مندوبین نے نوجوانوں کے لئے استعدادکار میں اضافہ ، نالج کے اشتراک اور گورننس میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے پرزور دیتے ہوئے فیصلہ سازی میں ان کی بامعنی شرکت اور پورے خطے میں ان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نیشنل یوتھ کونسلز اور علاقائی یوتھ نیٹ ورکس کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعے قومی اور علاقائی ترقی کے ایجنڈوں میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) کے موقع پر 12 سے زائد ممالک کے غیرملکی مندوبین کے ہمراہ اسلام آباد اعلامیہ پر دستخط کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کایا سمٹ کا کامیابی سے انعقاد کیاگیا ہے ۔ کایا سمٹ میں شریک ہونے والے تمام مندوبین کا شکر گزار ہوں ۔ کایا سمٹ میں کایا اور نان کایا ممالک کے مندوبین نے شرکت کی جس میں مالدیپ ، سری لنکا، بنگلہ دیش، برونائی ، دارالسلام ،بحرین ، ملائیشیا ، بھارت ، ازبکستان ، کرغزستان ، تاجکستان ، آذربائیجان کے وفود نے شرکت کی۔ کامن ویلتھ منسٹریل ٹاسک فورس کی سربراہی پاکستان کر رہا ہے۔

- Advertisement -

آج خطے کے نوجوانوں کی فلا ح و بہبود کے لئے کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس(کایا) سمٹ کا انعقاداور اس کا سیکرٹریٹ پاکستان میں قائم ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ اس اقدام سے ملک بھر کے نوجوانوں کو اپنے روابط اور مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم میسر آ یا۔ یہ نوجوان اپنی لیڈڑ شپ کی صلاحیتیں اس فورم پر بہترین انداز میں بروئے کا ر لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کامن ویلتھ ایشیا ریجنل یوتھ منسٹر کے اجلاس میں نوجوانوں کی ترقی سے متعلق اسلام آباداعلامیہ منظور کیاگیا۔ کامن ویلتھ ایشیا ریجن، وسطی ایشیائی جمہوریہ اور مشرق وسطیٰ کے یوتھ منسٹرزنے 28 سے 30 جنوری 2025 کو اسلام آباد، پاکستان میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) اور کامن ویلتھ ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرزکے افتتاحی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔یہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی بامعنی شرکت، اور پورے خطے میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ایشیا کا خطہ نوجوانوں کی آبادی کا ایک اہم حصہ ہے، ہم پائیدار ترقی کے حصول اور علاقائی انضمام کو فروغ دینے میں تبدیلی کے کارکنوں کے طور پر ان کی بے پناہ صلاحیت کو تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لندن میں 2023 میں 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز اجلاس اور کوالالمپور میں کامن ویلتھ ایشیا ریجنل یوتھ لیڈرشپ سمٹ 2024 کے نتائج سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، ہم نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، فیصلہ سازی میں ان کی بامعنی شرکت اور پورے خطے میں ان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تسلیم کرتے ہوئے نوجوان خطے کی آبادی کا اہم حصہ ہیں۔ ہم پائیدار ترقی کے حصول کو فروغ دینے کے لئے تبدیلی کے ان لیڈرز کی بے پناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتےہیں۔

سمٹ میں اس بات کی توثیق کی گئی کہ کایا کے پلیٹ فارم سے علاقائی تعاون کو بڑھایا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ گورننس میں نوجوانوں کو مزید مواقع دیئے جائیں گے۔ پالیسی سازی اور حکمرانی کے ڈھانچے میں نوجوانوں کی فعال اور بامعنی شرکت یقینی بنائی جائے گی اور کایا میں تشکیل دی گئی خصوصی پالیسی کی حمایت اور اس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل یوتھ کونسلز اور علاقائی یوتھ نیٹ ورکس کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعے قومی اور علاقائی ترقی کے ایجنڈوں میں نوجوانوں کی نمائندگی کو یقینی بنائیں گے۔نوجوانوں میں پروفیشنلزم کو فروغ دیاجائے گا۔ استعدادکار میں اضافہ ، نالج کا اشتراک اور گورننس میں نوجوانوں کو شامل کیاجائےگا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نیشنل یوتھ کونسل کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور یہ کونسل ان کا ایڈوائزری بورڈ ہے۔

وزیراعظم محمد شہبا زشریف نے اس سمٹ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل یوتھ کونسل دیگر ممالک کے ساتھ بھی باہمی تعاون کو فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کایا سمٹ میں پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کلیدی سٹیک ہولڈرز نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے لئے اس پلیٹ فارم سے ملک اور بیرون ملک نئے راستے کھل رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553889

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں