23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںکایا یوتھ سمٹ 2025 علاقائی تعاون میں اہم قدم ،پاکستان کا اس...

کایا یوتھ سمٹ 2025 علاقائی تعاون میں اہم قدم ،پاکستان کا اس میں کردار قابل تعریف ہے،لین رابنسن

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):کامن ویلتھ سیکرٹریٹ وفد کی سربراہ لین رابنسن نے دولت مشترکہ کے نوجوانوں کے اقدامات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کایا یوتھ سمٹ 2025 کو علاقائی تعاون میں اہم قدم قرار دیا۔بدھ کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کامن ویلتھ ایشیا ریجنل سیکرٹریٹ کی میزبانی کر رہا ہے بلکہ نوجوانوں کے رہنمائی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے وزرا کو بھی اکٹھا کر رہا ہے۔

پاکستان کی نیشنل یوتھ کونسل پر گفتگو میں انہوں نےاس اقدام پر پاکستان کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت سے ممالک میں اب بھی کسی بھی شکل کی نیشنل یوتھ کونسل نہیں اور نوجوان پالیسی سازی سے باہر ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی قیادت کو سراہا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں