کا امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کو سلام عقیدت,کربلا سچائی اور اصول کی خاطر عظیم ترین قربانی کی مثال ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی

42
Bilal Azhar Kiani
Bilal Azhar Kiani

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کربلا سچائی اور اصول کی خاطر عظیم ترین قربانی کی مثال ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کی راہنمائی کرتی رہے گی۔

انہوں نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اپنی، اپنے بچوں اور ساتھیوں کی جان قربان کر دی، لیکن اسلام اور اس کے ابدی اصول قربان نہیں ہونے دیے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ امام حُسینؑ، اہلِ بیت اطہار اور ان کے جاں نثار ساتھی تاریخ میں روشنی، سچائی اور بہادری کی انمٹ مثال بن کر ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

بطور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ، بلال اظہر کیانی نے محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کے موقع پرسیکیورٹی، صفائی، طبی امداد سمیت دیگر انتظامات پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پنجاب پولیس، ہسپتالوں، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب مہم، اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کی لازوال محنت اور عزم کو سراہا۔