24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںکبوتر بازی پر دو گروپوں میں مسلح تصادم، مخالفین کی فائرنگ سے...

کبوتر بازی پر دو گروپوں میں مسلح تصادم، مخالفین کی فائرنگ سے فریقین کے خاتون سمیت 2 افراد قتل اور 4 زخمی ہوگئے

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی):کبوتر بازی پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجہ میں مخالفین کی فائرنگ سے فریقین کے خاتون سمیت 2 افراد قتل اور 4 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ۔ کالونی کے علاقہ عبد اللّٰہ پور قبرستان والی گلی میں کبوتر بازی کی لڑائی پر ایک فریق نے دوسرے فریق پر ہلہ بول دیا۔ دونوں گروپوں میں مسلح تصادم ہوا۔ مخالفین کی فائرنگ کی زد میں آکر 60 سالہ کنیزہ بی بی زوجہ یونس اور 23 سالہ مبشر نامی نوجوان قتل ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر 4 افراد ناصر، یونس، شفاقت اور قاسم زخمی ہو گئے۔ ریسکیو امدادی ٹیم نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔تھانہ ڈی ٹائپ پولیس حکام نے بتایا کہ مخالفین یونس اور اسد عرف اچھو گروپ میں کبوتر بازی پر جھگڑا ہوا۔ اسد نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ یونس کے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر کنیز بی بی چھاتی پر فائر لگنے سے دم توڑ گئی جبکہ یونس ، ناصر اور شفاقت زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

اچھو گروپ کے مبشر کو کمر میں فائر لگا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ان کا ساتھی قاسم ٹانگ پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں دوہرےقتل کے واقعہ پر سی پی اوصاحبزادہ بلال عمر کا واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ سی پی او نے ایس پی اقبال ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ایس پی اقبال ڈویژن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم شکیل دےدی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593634

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں