کتب کا عالمی دن (کل) بھرپور طریقے سے منایاجائیگا

151
World Book Day

فیصل آباد۔ 22 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد سمیت ملک بھر میں کتب کا عالمی دن (ورلڈ بک ڈے)کل( 23 اپریل بروزمنگل کو) بھر پور طریقے سے منایاجائیگا۔ اس سلسلہ میں مختلف ادبی، دینی، تعلیمی حلقوں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، کانفرنسز،سیمینارزکا انعقاد کیاجائے گاجس سے اہل علم و دانش اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔

اس موقع پر لائبریریوں کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیاجائےگا۔ کتاب کے عالمی دن کے موقع پر طالب علموں میں کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے خصوصی واکس بھی منعقد کی جائیں گی تاکہ طلبا و طالبات اور عوام الناس میں کتب بینی کا شعور بیدار کیاجاسکے۔ مذکورہ دن کے سلسلہ میں پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی کئی پروگرامات منعقد کئے جائیں گے تاکہ طلباو طالبات کو کتب بینی کے شوق کی جانب راغب کرنے میں مدد مل سکے۔