- Advertisement -
لندن ۔ 16 جولائی (اے پی پی) کترینا مکارووا اور الینا ویسنینا نے ویمنز ڈبلز ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی۔ فیصلہ کن معرکے میں روسی جوڑی نے مونیکا نکولیسکو اور ہو چین کو شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ومبلڈن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں عالمی نمبر دو جوڑی روس کی کترینا مکارووا اور الینا ویسنینا نے رومانیہ کی مونیکا نکولیسکو اور تائیوان کی ہو چین کو بآسانی 6-0 اور 6-0 سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=62520
- Advertisement -