کثیر القومی مشق ”امن“فروری میں ہوگی، ترجمان پاک بحریہ

54

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی مدد، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لےکر علاقا ئی اشتراک، علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لیکر عالمگیر شراکت داری تک پاک بحریہ ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ہفتہ کو جای بیان میںترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ کثیر القومی مشق ”امن“ کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے، رواں سال چَھٹی کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جارہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز کرنے کے ذریعے اپنے تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔ اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ ” امن کے لیے متحد “ کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق "امن”میں شرکت کریں گے۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ یہ مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے ، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔