15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومضلعی خبریںکرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک...

کرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ،چھ افراد زخمی ہوئے ہیں،ترجمان بلوچستان حکومت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 15 مارچ (اے پی پی):ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی جا رہی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573059

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں