- Advertisement -
کراچی۔ 14 اپریل (اے پی پی):اورنگی ٹائون ٹریفک سیکشن پولیس کراچی نے ٹائون میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے قریب پیر کے روز ٹریفک حادثے میں خاتون کو جابحق کرنے والے مسافر کوچ کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کوچ کوتحویل میں لے لیاہے۔
ایس او اورنگی ٹائون ٹریفک سیکشن محمد امین کے مطابق حادثے میں جابحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45سالہ امبرین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے گرفتارڈرائیور یار اسلم ولد محمد عالم سے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581898
- Advertisement -