کراچی،سنگین وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

60
arrested
arrested

کراچی۔ 28 جنوری (اے پی پی):کراچی پولیس نے پولیس مقابلہ سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث مبینہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق اے ایس پی کیماڑی منیب احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر محمد عرفان نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم عرف پھسوری کو خفیہ اطلاع پر مچھر کالونی سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم 8 جنوری 2024 کو مچھر کالونی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہوا تھا، مذکورہ پولیس مقابلے میں ملزم کا امین عرف قربانی نامی ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا، ملزم اس سے قبل بھی 11 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔