کراچی، خالی پلاٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد

73
Rangers Sindh
Rangers Sindh

کراچی۔ 18 جنوری (اے پی پی):پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے علاقے لیاری جہان آباد میں واقع ایک خالی پلاٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری جہان آباد میں واقع ایک خالی پلاٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن بشمول ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد 223. رائفل، 7 عدد 9ایم ایم پسٹل، 3 عدد 30بور پسٹل، مختلف اقسام کے 243 راؤنڈز اور مختلف اقسام کی 15 میگزین برآمد کر لیا ہے۔

رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔