کراچی، سائیٹ اے پولیس کی کارروائی،4ملزمان گرفتار

58

کراچی۔ 27 مئی (اے پی پی):تھانہ سائیٹ اے پولیس نےمختلف کارروائیاں کرتے ہوئے چھالیہ، گٹکاماوااور منشیات فروشی میں ملوث 4 مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکےان کے قبضے سے30 پڑیاں گٹکاماوا،25 گرام کرسٹال ،ایک کار نمبر AJC.004 اور 80 بورے چھالیہ برآمدکرلی۔منگل کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں نیک زمان عرف امبے ولد استی گل،بلال ولد عمر خطاب،محمد رضا ولد امیر حمزہ اور اجمل خان ولد عبدالحمید شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کوخٹک چوک میٹروول، خطرناک موڑ اورحبیب چورنگی سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔