کراچی، سرکاری نرخ سے زائد پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے 2 گراں فروش گرفتار

96
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

کراچی۔ 05 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ سے زائد پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے 2 گراں فروش گرفتار جبکہ متعدد پر جرمانے عائد کردیئے۔

بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر نے پرائس چیکنگ پر عملدآمد کیلئے بازاروں میں موجود خریداروں سے بات چیت کی عوام نے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا دورے کے دوران میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ڈپٹی کمنشر وسطی نے کہا کہ منافع خوری اور گراں فروشی کسی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی۔