کراچی، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلع سائوتھ میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد

21

کراچی۔ 03 جولائی (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے اور شرپسند عناصر کو واضح پیغام دینے کیلئے ضلع سائوتھ میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔جمعرات کوترجمان ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوتھ مہظور علی کی ہدایات پر منعقد ہ فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی صدر نعیم چاچڑ نے کی ،جس میں تمام تھانوں کی پولیس موبائلز، ریزرو نفری

رینجرز کے افسران و جوان اور پولیس کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔فلیگ مارچ ضلع سائوتھ کے حساس اور مرکزی علاقوں سے گزرا، جن میں سی بریز پلازہ، نعمان سینٹر، ریگل چوک، تبت سینٹر، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم مقامات شامل تھے۔ فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد علاقے میں پرامن ماحول کو فروغ دینا، شہریوں کا اعتماد بحال رکھنا اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل ہم آہنگی اور چوکسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔