کراچی، ٹریفک حادثات میں ایک بچہ جاں بحق،2زخمی

کراچی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ2 زخمی ہوگئے۔

کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):کراچی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق جبکہ2 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے دو مختلف واقعات میں بلدیہ نیول کالونی پل پر مزدا اور ٹریلر میں تصادم کے باعث 35سالہ شہزاد زخمی ہوگیا جبکہ منگھوپیر کے علاقے چلغزی کے قریب رکشہ الٹنے 4سالہ صفیان جاں بحق اور 3سالہ ریحان زخمی ہوگیا۔ جاں بحق و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں