24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںکراچی ، موچکو چیک پوسٹ پولیس کی کارروائی بین الصوبائی گٹکا چھالیہ...

کراچی ، موچکو چیک پوسٹ پولیس کی کارروائی بین الصوبائی گٹکا چھالیہ سپلائر ملزم گرفتار اور مقدمہ درج،

- Advertisement -

حب۔ 10 جنوری (اے پی پی):سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر قائم موچکو چیک پوسٹ پولیس کی کاروائی بین الصوبائی گٹکا چھالیہ سپلائر ملزم گرفتار اور مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق، سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر قائم موچکو چیک پوسٹ پولیس کی کاروائی کراچی کے داخلی راستے حب ریور روڈ پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کارروائیاں بدستور جاری ہیں ۔

دوران چیکنگ آج حب بلوچستان کی جانب سے آنے والی گٹکا ماوا اور چھالیہ سے لوڈ کار موچکو چیک پوسٹ پر پکڑی گئی کار سے 20 عدد بورے وزنی 200 کلو چھالیہ اور 300 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا ہے ۔ملزم عمران ولد نصیر احمد نامی بین الصوبائی گٹکا چھالیہ سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا ۔

- Advertisement -

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ اس سے قبل بھی ملزم ضلع ٹھٹھہ اور سجاول سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں