کراچی آج بھی ترقی کا انجن اور ادب و ثقافت کا محور ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

129
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui
Dr. Khalid Maqbool Siddiqui

کراچی۔ 15 دسمبر (اے پی پی):متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی آج بھی ترقی کا انجن اور ادب و ثقافت کا محور ہے،ابھی بھی ہم کتابوں کے عشق میں مبتلا ہیں،تنقید نگار کہتے ہیں کہ اس قوم کی کتاب اور ادب سے دوستی ختم ہورہی ہے لیکن کراچی اس کی واضح نفی کرتا نظر آرہا ہے۔

جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری کتب میلے کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ جیسامتحرک گورنر کبھی نہیں ملا۔ اس موقع پر اراکینِ مرکزی کمیٹی اورایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔