
کراچی ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے درمیان گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر سید ناصر شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال، جاری آپریشن، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبہ میں پائیدار امن کے لئے آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔