کراچی۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد جمعرات کوکاروبار حصص میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حدبحال کرتے ہوئے434پوائنٹس کے اضافے سے41428 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 64.59فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں32ارب70 کروڑ8لاکھ روپے سے زائدبڑھ گئے البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت2لاکھ64ہزار شیئرز کم رہا۔