- Advertisement -
کراچی۔ 01 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3پستول بمعہ رائونڈز اور 700گرام چرس برآمدکرلی۔ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں وسیم عرف دبئی،ماہ زین،انیس عرف عیسیٰ اور سعیدشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کوبغدادی،کلاکوٹ اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیاہے۔ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیشی کا آغاز کردیاہے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577770
- Advertisement -