کراچی ایئرپورٹ رن وے کی مکمل بندش کی خبریں درست نہیں ، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی

94
Civil Aviation Authority
Civil Aviation Authority

کراچی۔8اپریل (اے پی پی):پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ رن وےکی مکمل بندش کی خبریں درست نہیں ، معمول کی دیکھ بھال کا کام کیا جا رہا ہے ۔

ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ کراچی ایئرپورٹ رن وے 25L/07R پر معمول کی دیکھ بھال کا کام ہو رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رن وے پر سے ربڑ ہٹانے کا کام پیر سے جمعہ 4 اپریل سے 3 مئی تک مختلف اوقات میں کیا جائے گا۔ مرمتی کام کے دوران مخصوص لوڈ یا اس سے کم کے حامل ایئرکرافٹس کے لئے متبادل رن وے 25R/07L کو استعمال کیا جاسکے گا۔

ترجمان نے کہا کہ نوٹم میں درج مینٹننس کے اوقات کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم زون اوقات ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا معیاری وقت کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم سے پانچ گھنٹے (UTC+05:00 )آگے ہے۔