اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایم-6 موٹر وے (کراچی تا سکھر گرین فیلڈ موٹر وے)منصوبے کا آغاز 2025 میں ہی کیا جائے گا، اور یہ موٹر وے صرف حیدرآباد تک محدود نہیں ہو گی بلکہ اسے کراچی تک توسیع دی جائے گی۔منگل کوسینیٹ اجلاس میں سینیٹر محمد اسلم آ بڑو اور سینیٹر شہادت حسین اعوان کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایم-6 موٹروے کا تفصیلی ڈیزائن اور لاگت کا تخمینہ مکمل ہو چکا ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ چار حکومتوں (پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ(ن)) سے ان کے ادوار کی کارکردگی کے بارے میں ان کی کارکردگی پوچھے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی چھ ماہ کی وزارت کا حساب دینے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ موٹر وے صرف سندھ کا نہیں، پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے کہا کہ میں تمام جماعتوں کا اتحادی 22 سال سے سیاست میں ہوں،اگر کوئی سڑک کسی بھی حکومت میں نہیں بنی تو وہ ذمہ دار ہے،میرے لئے پیپلز پارٹی ن لیگ کی قیادت محترم ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت میں اتحادی رہا ان کی قیادت بھی محترم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی رکن کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معذرت کر لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں این 25 شاہراہ بھی بہت اہم ہے،این ایچ اے اپنے فنڈز میں سے 45 فیصد بلوچستان پر لگاتی ہے،بلوچستان کی تمام شاہرایں مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے سکھر تک ایم سکس موٹر وے ائندہ 25 برسوں میں 3 ہزار ارب روپے کما کر دے سکتی ہے،یہ منصوبہ رواں برس شروع کریں گے،اس منصوبے پر سندھ حکومت سے بھی مکمل مشاورت کریں گے۔