اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کراچی سے شہریوں کا سفر کم کردے گا۔
وزیر اعظم کے ہمراہ دورہ کراچی روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کے شہر قائد میں موجود شہری مستفید ہوں گے۔
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں،صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آج کراچی میں بڑے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔کراچی کے شہریوں کو سفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی۔