- Advertisement -
حیدرآباد۔ 13 اگست (اے پی پی):محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے آزادی کے جشن کے موقع پر چلائی جانے والی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے حیدرآباد پہنچ گئی، جہاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ آزادی ٹرین کو قومی پرچموں اور تحریکِ آزادی کے بینروں سے سجایا گیا ہے۔
اس ٹرین میں ایک سو سے زائد مسافر شریک ہیں جن میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سیاسی و سماجی رہنما اور میڈیا سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ خصوصی آزادی ٹرین کراچی کینٹ سے روانہ ہوکر حیدرآباد، میرپورخاص اور چھور تک کا سفر کرے گی جبکہ دوسرے روز یہ ٹرین زیرو پوائنٹ، تھرپارکر تک پہنچے گی۔
- Advertisement -
- Advertisement -