اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے دو پشر ٹگز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی ،کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 21 میٹر لمبائی اور 10 ناٹ کی حد رفتار کے ساتھ دونوں ٹگز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے کہا کہ یہ منصوبہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول کی حکومتی پالیسی کی طرف ٹھوس قدم ہے،جہاز سازی کی صنعت کے فروغ کے لیے پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ متعدد جدید جنگی بحری جہازوں کی تعمیر بھی کرچکا ہے۔