کراچی میں بھی کچرے سے جنگ جاری ہے، وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لئے ایک منظم منصوبہ بندی کررہی ہے، وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی

80

کراچی۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں بھی کچرے سے جنگ جاری ہے، کچرہ اٹھانا میری دنیاوی یا حکومتی ذمہ داری نہیں ہے لیکن ضمیر کی آواز پر کچرہ اٹھانے کی مہم شروع کی، وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لئے ایک منظم منصوبہ بندی کررہی ہے،کشمیر میں مودی نامی کچرے سے لڑائی ہے، اسوقت تینK یعنی کشمیر، کراچی اور کچرا کی لڑائی ہے جو بہرصورت جیتی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شام ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ کے ساتھ کیا گیا۔ علی زیدی نے کہا کہ ماضی میں اسی شہر میں دفتر سے گھر پہنچنا ایک مسئلہ تھا،امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی لیکن امن وامان کی حالت بہتر ہونے سے لوگوں نے پرسکون کاروبار جاری رکھا۔