24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںکراچی میں جمہوریہ لیتھوانیاکے قونصل خانے کا قیام دونوں ممالک کے درمیان...

کراچی میں جمہوریہ لیتھوانیاکے قونصل خانے کا قیام دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہے ،گورنر بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 26 اپریل (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کراچی میں جمہوریہ لیتھوانیا کے قونصل خانے کا قیام خوش آئند اقدام ہے اور یہ سنگ میل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہے جس کے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کراچی میں جمہوریہ لیتھوانیا کے قونصلیٹ جنرل کے قیام سے متعلق منعقدہ افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان میں تعینات لیتھواینا کے سفیر ریکارڈس ڈیجٹس اور نئے مقرر کردہ اعزازی قونصل جنرل عبدالغنی داداب ہوئے اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نےکہا کہ لیتھوانین قونصلیٹ جنرل کی افتتاحی تقریب میں پاکستان میں تعینات لیتھواینا کے سفیر ریکارڈس ڈیجٹس اور نئے مقرر کردہ قونصل جنرل کی شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی مہارت اور وژن کو بروئے کار لائیں گے،انہوں نے جمہوریہ لتھوانیا کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل کو بھی دلی مبارکباد دی کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کریں گے،گورنر مندوخیل نے کہا کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ اچھی معاشیات ہی اچھی سیاست ہے،اقتصادی تعاون اور باہمی تعلقات کے ذریعے ہم ترقی، اختراع اور تعاون کیلئے نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنے اہم جغرافیائی محل وقوع ، قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے، لتھوانیا کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے خواہاں ہیں، یہ بات باعث فخر و مسرت ہے کہ لتھوانیائی قوم اپنی لچک، تعاون اور جمہوریت سے وابستگی کیلئے مشہور ہے،میں ہمیشہ اپنی زندگی میں غیر متوقع کی توقع کرتا ہوں۔ اس ضمن میں نئے قونصل خانہ کا قیام دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک پُل کا کام کریگا، ڈائیلاگ، تجارت اور تعاون میں سہولت فراہم کریگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امن، خوشحالی اور خاص طور پر اقتصادی ترقی کیلئے ہماری مشترکہ امنگوں کی علامت ہوگی۔ آخر میں میں اپنے لتھوانیائی دوستوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں اور تعاون، روابط اور باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ایک روشن مستقبل کی تعمیر کا منتظر ہوں۔ افتتاح سے قبل گورنر بلوچستان نے قونصلیٹ جنرل کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588325

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں