کراچی میں مئیر،ڈپٹی مئیر، چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا آغاز

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) کراچی میں مئیر،ڈپٹی مئیر، چیئر مین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہو گیا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق سوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مر حلہ میں بدھ کی صبح9 بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ انتخابات میںمئیر،ڈپٹی مئیر، چیئر مین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ھیا جائے گا۔ مئیر …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) کراچی میں مئیر،ڈپٹی مئیر، چیئر مین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہو گیا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق سوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مر حلہ میں بدھ کی صبح9 بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ انتخابات میںمئیر،ڈپٹی مئیر، چیئر مین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ھیا جائے گا۔ مئیر کے لئے ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم اختر،پاکستان میپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی اور ٬ آزاد امیدوار رفیق خان اور ارشد خان میدان میں اترے ہیں جبکہ ڈپٹی مئیر کے لئے ایم کیو ایم کے ارشد ووہر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امان خان اور ایک آزادامید وار نوید جہانزیب میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔ انتخابی عمل میں 309 اراکین ووٹ ڈالیں گے جبکہ انتخابی عمل کی نگرابی سیکریٹری الیکشن کمیشن خود کر رہے ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران تجربہ کار،تربیت یافتہ اورغیر جانب دار سکیورٹی تعینات کی گئی۔لیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹنگ کے دوران قومی شناختی ارڈ کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے ،مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ارکان کو ووٹ کاسٹ کر نے کی اجازت ہوگی۔ پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی فوری طورپر شروع کی جائے گی جبکہ کامیاب امید واروں کا اعلان الیکشن کمیشن خود کرے گا۔

Leave a Reply