کراچی میں محنت کشوں کا دن منایا گیا،شہر میں ریلیوں،سیمینار زاورتقاریب کا انعقاد

93
کراچی میں محنت کشوں کا دن منایا گیا،شہر میں ریلیوں،سیمینار زاورتقاریب کا انعقاد

کراچی۔ 01 مئی (اے پی پی):ملک بھر کی طرح شہر قائد کراچی میں بدھ کو محنت کشوں کا دن منایا گیا۔ مزدوروں کے عالمی دن پر شہر میں ریلیاں نکالی گئیں، سیمینار زاورتقاریب بھی منعقد ہوئے۔

وزیراعلی سندھ، گورنرسندھ نے دن کی مناسبت سے پیغامات بھی جاری کئے۔ عالمی یوم مزدور کے موقع پر پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے کراچی آرٹس کونسل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔

کراچی میں ریلوے مزدور یونین نے بھی ریلی کا انعقاد کیا۔ہوم بیسڈ ویمنز ورکرز فیڈریشن پاکستان اور نیشنل ٹریڈ یونین پاکستان کے تحت ریلی ریگل چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں خواتین سمیت مزدور رہنما شریک ہوئے۔سوشل میڈیا پر بھی دن کی مناسبت سے صارفین نے پیغامات شیئر کئے ، مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ملکی معیشت میں مزدوروں کے کردار کواجاگر کیا۔