کراچی میں مظاہرین کے جنگ اور جیوگروپ کے مرکزی آفس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کاردعمل

80

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی میں مظاہرین کے جنگ اور جیوگروپ کے مرکزی آفس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ اتوار کو کراچی میں جنگ اور جیو گروپ کے مرکزی آفس پر حملے کے بعد نجی ٹی وی چینل پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں اور حکومت کسی صورت میں کسی کو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتی، سندھ حکومت نے کیوں بروقت پولیس مہیا نہیں کی۔

شبلی فراز نے کہا کہ واقعہ میں پولیس کا خاموش تماشائی بنے کھڑے رہنا سمجھ سے بالاتر ہے کہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا، واقعہ کراچی میں ہوا ہے اسلئے سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائے کہ کیا محرکات تھے اور واقعہ میں کون لوگ ملوث تھے