19.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی میں گراں فروشی پر 186 دکانداروں کو 13 لاکھ 87 ہزارروپے...

کراچی میں گراں فروشی پر 186 دکانداروں کو 13 لاکھ 87 ہزارروپے جرمانہ عائد

- Advertisement -

کراچی۔ 18 مارچ (اے پی پی):کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ افسران مارکیٹوں اور بازاروں میں دکانوں پر قیمتیں چیک کریں اور یقینی بنائیں دکاندار سرکاری قیمتوں کی فہرست آویزاں کریں۔افسران اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کرائیں۔کمشنرکراچی آفس سے جرمانوں کی جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق 17ویں رمضان کو 186 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی،جس میں ان پر 13 لاکھ 87 ہزارروپے جرمانہ عائد کئیں گئے۔ 17 ویں رمضان کو 1299 دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں،

اسپیشل مجسٹریٹس نے 4لاکھ 56 ہزار رروپے جرمانہ عائد کیا۔سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے افسران نے 221 مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیا فروخت کرائیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 17 روز کے دوران 3 ہزار 42 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی،جس میں میں3 کروڑ 55 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔141 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 122 دکانیں سیل کی گئیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573943

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں