کراچی میں 10محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا

40
کراچی میں 10محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہوگیا

کراچی۔ 06 جولائی (اے پی پی):کراچی میں 10 محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس اتوار کو سخت سکیورٹی کے درمیان نشتر پارک سے برآمد ہوااوراپنے روایتی راستوں سے ہوتاہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادرپہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

مرکزی جلوس میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔10ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے تقریبا ً6ہزارپولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے اور رینجرز کے جوانوں نے بھی جلوس کی سکیورٹی کیلئے ڈیوٹی انجام دی

،سیف سٹی سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔کراچی میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے جلوس کے گزرنے والے راستوں کی صفائی کے لیے اقدامات کیے تھے۔ اس موقع پر میڈیکل کیمپ، واٹرا سٹیشن، ایمبولینس اور دیگر سہولیات بھی موجود تھیں۔