کراچی۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے قائم مقام کپتان کے فرائض انجام دئیے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ جاری ہے جس میں کھیل کے تیسرے روزبدھ کو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم طبیعت کی ناسازی کے باعث فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے۔
قومی ٹیم کے کپتان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دینا تھے لیکن وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں جس وجہ سے سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کے باعٹ متبادل کھلاڑی فیلڈنگ ضرور کرسکتاہے لیکن کپتانی کے فرائض انجام نہیں دے سکتا۔ جب محمد رضوان کو فیلڈ میں کچھ چینجز کرتے ہوئے دیکھا گیا تو آئی سی سی میچ ریفری جاوید ملک نے آئی سی سی قانون 24.12 کے بارے میں قومی ٹیم کے کوچ اور منیجر کو آگاہی فرہم کی۔ جس کے بعد سرفراز احمد کو قائم مقام کپتان نامزد کیا گیا۔