کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں

80
کراچی ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں

کراچی۔17دسمبر (اے پی پی):کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز کو آرام دیا گیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ میں وسیم جونیئر کو ڈیبیو کرنے پر اظہر علی نے کیپ پہنائی۔ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے لیکن پہلی ترجیح سیریز تین صفر سے جیتنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ریحان احمد ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔