30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںکراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں...

کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،نگران وزیراعظم

- Advertisement -

کراچی۔23اگست (اے پی پی): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، اپنی مقررہ مدت میں ملک کےلئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو چھوٹے اوردرمیانے درجے کی صنعتوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کراچی بلوچستان کے عوام کا دوسرا گھر ہے اوردوران تعلیم ہم چھٹیاں گزارنے کراچی آیا کرتے تھے بعد میں پتہ نہیں کس کی اس شہر کو نظر لگ گئی اور یہ شہر جتنی خوشیاں دے رہا تھا ایسے ہی یہاں پر دکھ بھی دیکھے گئے۔کراچی مختلف رنگ ونسل اورزبان بولنے والے لوگوں کا گلدستہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کوجوڑے گا اور باہمی کدورتوں کودور کرے گا اور پھر ایک نئے کراچی اورنئے پاکستان کا آغاز ہوگا اور یہی وہ پاکستان ہوگا جس کا علامہ محمد اقبال نے خواب دیکھا تھا اور اس کے قیام کےلئے قائداعظم محمد علی جناح نے جدوجہد کی تھی۔قائداعظم نے عام لوگوں کےلئے پاکستان بنایا تھا اور وہ عام آدمی کے رہنما تھے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بصیرت عطا کی تھی۔

- Advertisement -

ہمارے خطے اورہمسائے میں جس طرح مسلمان بھائیوں اور دیگر اقلیتوں کا حال ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ کتنی بڑی نعمت قائداعظم کی بصیرت کی بدولت ہمیں حاصل ہوئی اور وہ آنے والے حالات کو بھانپ گئے تھے اورانہوں نے عملی جدوجہد کرکے ہمارے لئے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم تا قیامت ان کے احسان مند رہیں گے۔

اس احسان مندی کا تقاضا ہے کہ جس مقصد کےلئے پاکستان قائم ہوا اس کو حاصل کرنا ہے اور اس کے مطابق زندگی بسر کرنی ہے۔ہمیں باہمی احترام اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے کھانے سے منع کرتا ہے۔ایک دوسرے کے عزت واحترام اور برداشت و تحمل سے 92فیصد مسائل حل ہوسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ کاروباری افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے ، گورنر سندھ اورچیف سیکرٹری اس حوالے سے آپ سے رابطے میں رہیں گے ۔بہت سے معاملات حل ہوجائیں گے اورشاید کچھ حل نہ ہو پائیں۔ ہم ایک دوسرے کی مجبوریوں اور حدود کوسمجھتے ہیں لیکن کوشش کریں گے ۔اپنی مقررہ مدت میں احسن طریقے سےاپنا فرض ادا کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381810

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں