کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پورٹ سکیورٹی کیلئے خواتین پرسنل کو بھی شامل کر لیا

121

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پورٹ سکیورٹی کیلئے خواتین پرسنل کو بھی شامل کر لیا۔ پیر کے روز وزارت بحری امور کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ وزارت بحری امور کی طرف سے صنفی برابری کو یقینی بنانے اور انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے رہنما خطوط کی تعمیل کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے کراچی پورٹ نے پورٹ سکیورٹی کیلئے خواتین کو بھرتی کیا ہے ۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے صنفی برابری میں برتری حاصل کرنے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اس قدم کو سراہا ہے ۔