- Advertisement -
کراچی۔ 10 مارچ (اے پی پی):سرجانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیف المری گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد مجیب ولد جہانگیر، شکیل مری ولد حمزہ مری اور عبد الباسط ولد عبد الرشید شامل ہیں۔گرفتارملزمان نے 9مارچ کو کنیز فاطمی سوسائٹی میں بھی واردات کرنے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570886
- Advertisement -